chalo kuch nahe kehtay


چلو کچھ نہیں کہتے 
چلو خاموش رہتے ہیں 
کیا کہنے اور سننے کو 
ابھی کچھ اور باقی ہے؟
کہانی تو مکمّل ہے 
یا  کوئی موڑ باقی ہے؟
جو تمھارے ساتھ  گزری تھی
اسی کو زندگی جانا 
مگر زندہ رہنے کو 
ابھی  کچھ عمر باقی ہے
جو دردو غم کے لمحے تھے
وہ پھر سے یاد آے  ہیں
کہ شاید شدّت عشق کی 
ابھی معراج باقی ہے 
چلو کچھ نہیں کہتے 
چلو خاموش رہتے ہیں 

نازش امین 
٨ اپریل ٢٠١٣

Comments

Popular posts from this blog

ڈر لگتا ہے

Forbidden