Posts

Showing posts from February, 2022

فطرت

 زمین سے جڑے رہنے کی طبیعت   بھی کیسی فطرت ہے  وہ ایک پودا  جسے مٹی سے نمو پاتے  ایک عمر بیتی ہو اس کو موسم کے سرد و گرم سہنے کو تنہا چھوڑ دیا جائے اس کی سانسیں ہوا کی تندی  سے اکھڑتی جاتی ہوں  اس کی پیاس کئ صحرا   ناپ چکی ہو  وہ رفتہ رفتہ اپنے آپ کو  کھونے لگ جائے  کوئ شاخ کوئ پھول کوئ پتہ زندگی کا پتہ نہ دیتا ہو  پھر بھی کہیں  گہری جڑوں میں کہیں  زمین سے جڑے رہنے کی فطرت تازہ رہتی ہے  بن موسم کی برسات میں جب ذرا سی نمی میسر آ جائے  وہ پودا پھر سے کھل اٹھے اور شاخ پھر سے مسکرائے  جانتے ہو محبت کی عین یہی طبیعت ہے  زمین سے جڑے رہنا  اس کی فطرت ہے  نازش امین 

تمہارے بعد کا لمحہ

تمہارے لفظ مجھے بولنا سکھاتے  ہیں   تمہاری آنکھ  کی جنبش میری بصارت ہے  تمہارے قرب کا  موسم بہشت  کی مانند   تمہارے بعد کا لمحہ کوئ قیامت ہے نازش امین  #silentwhispers