Posts

Showing posts from July, 2017

مگر اِک ان کہی سی ہے

کوئی وعدہ نہیں ہم میں  نہ آپس ميں بہت باتیں  نہ ملنے میں  شوخی نہ آخرِ شب مناجاتیں مگر اِک ان کہی سی ہے جو ہم دونوں سمجھتے ہیں  عجب سی اک خوشی سی ہے جو ہم دونوں سمجھتے ہیں  یہ سارے دلرُبا موسم طلسمی چاندنی راتیں  سُنہرے دھوپ کے موسم یا چُپ کی میٹھی برساتیں سبھی اِک ضد میں رہتے ہیں  مجھے پیہم یہ کہتے ہیں  محبت یُوں نہیں اچھی محبت یُوں نہیں اچھی

زندہ موت کو دیمک نہیں کھاتی

کسی  چڑیا کے گیتوں کو کسی تتلی کے بوسے کو کسی گڑیا کے جوتوں اور جرابوں کو کسی لڑکے کے خوابوں کو کسی معصوم فطرت کو کسی کم سن شرارت کو محبت کو کبھی دیمک نہیں کھاتی ! پرانی خانقاہوں پر نئے وعدوں کی رسموں کو جدائی کے جنم دن کو وصالی رت کی راتوں کو بچھڑ جانے کی باتوں کو جدائی کے پرندے کو پرندے کے پروں پر دور تک پھیلے سرابوں کو سرابوں کے کناروں پر کھڑے خاموش برفیلے پہاڑوں کو پہاڑوں سے بڑی تنہائی کے غم کو بڑے غم کی کتابوں کو کتابوں پر ٹپکتےآنسوؤں میں بھیگتی راتوں کے جنگل کو سیہ راتوں میں روشن دن کے خوابوں کو صداقت کے نصابوں کو گھنی نظموں کے جنگل میں  نئے رنگوں کے پھولوں کو نئی خوشبو میں بھیگی مورنی کو رقص کرتے مور کے دکھ کو فنا کے دھوپ زاروں میں خوشی کی برف کے غم کو ذرا سی زندگی کو اور بہت سی موت کو دیمک نہیں کھاتی کبھی دیمک نہیں کھاتی ! (علی محمد فرشی)

Wishes

May be I just write every single word I wish you would say to me. ~ Tyler Knott Gregson ~

Since then

Since I stopped thinking about you Life is better No more restless Ness No more craziness No more extra heartbeats No more thought diversions Since I stopped wondering about you Life is - no more the same There is a season of stillness Everywhere in the inside world No emotional roller coasters There is calm - all around Although this is not me Most of the time But then I'm now fine With my strange self.