Posts

Showing posts from May, 2022

رمضان کی شب

 آج شب قدر تلاش کرتے کرتے رمضان کی یہ آخری چند گھڑیاں یوں کڑی گزر رہی ہیں کہ جی جانتا ہے  کہنے کو لفظ نہیں اور آنکھ سے بہنے کو پانی نہیں  صرف ہاتھ کی جنبش باقی ہے سجدے میں گر کر بہت دعائیں مانگی ہیں  تمہاری خوشیوں کے لیے  اور اپنے صبر کے لیے  مگر یہ شب کٹ نہیں رہی  جانے یہ زندگی کیسے کٹے گی  ۲۹ رمضان المبارک  ۲۰۲۲