لفظ کا رشتہ
لفظ سے بڑا رشتہ اور کیا ہوگا
پلٹ کر سوچوں تو
یاد آتا ہے اب
کیوں تم نے
ہر لفظ سے منہ موڑ لیا تھا
لفظ ہوتے تو ربط ہوتا
تمہارے اور میرے درمیان
جذبوں کا کوئی تسلسل ہوتا
اور اب اک خلش کے سوا
ہم میں کوئی ربط ہی نہیں
Comments
Post a Comment