وہ ایک لمحہ

عجیب رت تھی 
کسی تشنگی کے بوجھ سے نڈھال 
تھکی ہوئی سی رت تھی 
جہاں  خیال اور گمان کی فصیل پر 
میں ڈھونڈتی پھری 
وہ ایک لمحہ 
جو ہاتھ سے گر کر 
کھو گیا تھا 
نم متی میں 
جذب ہو گیا تھا 



Comments