yadein یادیں
یادیں - ایڈنبرا میں وہ ہماری آخری صبح تھی. ٢٨ میفیلڈ گارڈنز جہاں میرا گیسٹ ہاؤس واقیع تھا،سے سامان سمیٹ کر ہمیں ایلڈر سٹریٹ جانا تھا جہاں سے گلاسگو جانے والی بس کی ٹکٹیں ہم نے آن لائن بک .کروا رکھی تھیں روانہ ہونے میں کافی وقت تھا - ہم اس خوبصورت شہر کو بہت کم دیکھ پاے تھے-اس لیے طے یہ ہوا کہ پرنسیس سٹریٹ کے بس اسٹاپ پر اترا جاے اور پرنسیس سٹریٹ گارڈنز کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوا جاے ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ کا دارلحکومت ہے - یہ نہ صرف قدرتی طور پر زرخیز اور دلکش مناظر ، پہاڑوں، درختوں سے ڈھکا highlands ہے بلکہ اس کی جھیلیں اس کے دلفریب موسم اور کنٹری سائیڈ پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہے اسی لیے دکھ صرف یہ تھا کہ اس خوبصورت اور پر سکون شہر میں زیادہ روز قیام نہ ہو سکا تھا - پرنسیس سٹریٹ گارڈنز شہر کے بیچوں بیچ موجود ایک باغ ہے جس کے اس پاس ایک جانب ویورلے کا مرکزی ریل سٹیشن ہے - دوسری جانب قدیم طرز تعمیر کی بہت بڑی عمارتیں جنہیں جدید ہوٹلز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ایک اور جانب سڑک کے اطراف میں موجود دنیا کے تمام بڑے برانڈز کی دکانیں ہیں.