Posts

Showing posts from April, 2022

دھڑکا

 میں اکثر سوچتی تھی  تم سے پوچھوں گی پھر کب ملیں گے کتنے موسم ، کتنے رینا بن ملے گزر گئے ہیں  کتنے ساون کتنی برکھا بن دیکھے ہی بیت گئ ہے  میرا دل مگر کانپتا تھا  کیونکہ اسے برسوں پہلے  خبر مل چکی تھی  کہ اب ہم کبھی نہیں  کبھی نہیں ملیں گے

Cruel reality

 The hardest part is not losing someone. The hardest part is the realisation that the intensity of feelings, the efforts, the sincerity and hope to bring back good old days and feelings was one-sided.  This is when you are hit hardest!

خوابوں سے دستبرداری

دِن گزر جائیں گے اور تم اُن چیزوں کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ھے۔ پسندیدہ انسان کو چھوڑ دو گے ، اپنے خوابوں سے دستبردار ھو جاؤ گے۔  اور بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف پہلا سفر ھو گا۔ "نزار قبانی"

خاموشی

 چلو کچھ نہیں کہتے  چلو خاموش رہتے ہیں  کیا کہنے اور سننے کو  ابھی کچھ اور باقی ہے؟ کہانی تو مکمّل ہے  یا  کوئی موڑ باقی ہے؟ جو تمھارے ساتھ  گزری تھی اسی کو زندگی جانا  مگر زندہ رہنے کو  ابھی  کچھ عمر باقی ہے جو دردو غم کے لمحے تھے وہ پھر سے یاد آے  ہیں کہ شاید شدّت عشق کی  ابھی معراج باقی ہے  چلو کچھ نہیں کہتے  چلو خاموش رہتے ہیں  نازش امین  ٨ اپریل ٢٠١٣