خاموشی

 چلو کچھ نہیں کہتے 

چلو خاموش رہتے ہیں 

کیا کہنے اور سننے کو 

ابھی کچھ اور باقی ہے؟

کہانی تو مکمّل ہے 

یا  کوئی موڑ باقی ہے؟

جو تمھارے ساتھ  گزری تھی

اسی کو زندگی جانا 

مگر زندہ رہنے کو 

ابھی  کچھ عمر باقی ہے

جو دردو غم کے لمحے تھے

وہ پھر سے یاد آے  ہیں

کہ شاید شدّت عشق کی 

ابھی معراج باقی ہے 

چلو کچھ نہیں کہتے 

چلو خاموش رہتے ہیں 


نازش امین 

٨ اپریل ٢٠١٣

Comments

Popular posts from this blog

ڈر لگتا ہے

Mustansar Hussain Tarar . (A gesture of gratitude on 75th birthday)