Posts

Showing posts from May, 2022

تم

 میں یہ کیسے بھول جاؤں کہ تم میری بہت شدتوں سے گڑگڑا کر مانگی جانے والی دعا ہو  میں یہ کیسے بھلا آؤں کہ تم مجھ میں دوڑتی زندگی کی رمق ہو  تم بن یہ زندگی ہی نہیں ہے  شاید موت کے انتظار میں گزارے جانے والے لمحے ہیں

رمضان کی شب

 آج شب قدر تلاش کرتے کرتے رمضان کی یہ آخری چند گھڑیاں یوں کڑی گزر رہی ہیں کہ جی جانتا ہے  کہنے کو لفظ نہیں اور آنکھ سے بہنے کو پانی نہیں  صرف ہاتھ کی جنبش باقی ہے سجدے میں گر کر بہت دعائیں مانگی ہیں  تمہاری خوشیوں کے لیے  اور اپنے صبر کے لیے  مگر یہ شب کٹ نہیں رہی  جانے یہ زندگی کیسے کٹے گی  ۲۹ رمضان المبارک  ۲۰۲۲