ما نوس لمحے

 کسی کی صرف ایک جھلک 

کسی آواز کے مانوس زیر و بم 

کیسے یادوں کے در وا کر دیتے ہیں 

ایک ایک کر کے لمحوں کی 

مہکتے لمحوں کی پھوار برسنے لگتی ہی 

جیسے ہمُ اب تک اسی خواب آور لمحہ میں جی رہے ہوں 

آہستہ آہستہ دل کو سرشار کرنے والی یادیں 

مگر ان کے ساتھ کچھ دکھ سے بوجھل لمحے بھی شامل ہونے لگتے ہیں 

دکھ ، خوف، پچھتاوے 

سکھ، خوشی اور سرور 

یہ سب ایک دوسرے سے کیسے منسلک ہیں 

کہ ایک پل ہم مسکرا رہے ہوتے ہیں اور اگلے پل آنکھیں نم ہونے لگتی ہیں 


Comments

Popular posts from this blog

ڈر لگتا ہے

Forbidden