Posts

دھند 9

، اپنی ساری سنبھالتی ہائی ہیل  کی جوتی میں سہج سہج کر قدم اٹھاتی وہ اوپن ایر کی نشستوں کے قریب پہنچ گئی تھی ،   وہاں جہاں سرخ سیڑھیاں دور نیچے اترتی  دکھائی دیتی تھیں  . بیچ میں اسٹیج بنا تھا جہاں محفل سجی تھی  سازندے ساز چھیڑے بیٹھے تھے ، ستار ، طبلے اور ہارمونیم کی  مدغم ہوتی لے اور تان عجیب فسوں طاری کر رہی تھی  وہ اخیر کی سیڑھیوں پر بنی نشست پر آ کر بیٹھ گئی ، یہاں سے منظر واضح دکھائی دیتا تھا ، دبیز پھیلی دھند کے باوجود . روشنی اس قدر تھی جتنی نگاہوں کو بھاتی ، روشنی اور اندھیرے کی منطق بھی کچھ عجیب ہے ، آپ اگر ان کے ملاپ اور دوری کے بندھن کو سمجھ سکیں تو منظر  خوبصورت ہی نہیں ہو جاتا ، پراسرار بھی ہو جاتا ہے  کوئی اسرار تھا آج کی شب میں ، یا زینیا شاہ کو محسوس ہو رہا تھا  کوئی اسرار جو راز کھول دینے کو بے قرار تھا، مگر وہ آنکھیں بند کیے  بیٹھی تھی  کبھی کبھی خوف ہوتا ہے کہ راز کھل گیا تو کیا ہوگا ، کیا وہ سب جو اب ہے ، وہ بھی ہاتھ سے چلا جاتے  گا کوئی موہوم سی آس ، کوئ...

دھند 8

بعض لوگوں  کے نصیب میں توجہ لکھی ہوتی ہے چاہے وہ اس کے   لیے دانستہ کوشش کریں یا نہیں  وہ جب "نادیہ" میں داخل  ہوئی تو   ایک لمحے  کو سب نگاہوں کا  مرکز   ایک ہی تھا   کسی خوبصورت موسیقی کی دھن کی طرح گو یا سب سما عتیں اس کی چاپ میں  اٹکی تھیں  جیسے وہ کوئی سحر پھونک کر بے نیاز  ہو گئی ہو اسے  جن   نگاہوں کی توجہ کی خواہش تھی وہ اسے آج بڑے دنوں بعد ملی تھی اس لیے ان سب غیر متعلقہ نگاہوں اور سما عتوں کے ارتکاز کی اسے  کوئی  حاجت نہیں تھی  احسن شاہ بخاری اسے دیکھتے ہی اپنی نشست چھوڑ کر اس کے پاس چلے آے ، اس کا  بایاں ہاتھ تھام کر اپنے دائیں بازو پر رکھا اور اپنی ٹیبل کی جانب بڑھ گئے    تم آج اپنی ماں کی طرح دکھائی دے رہی ہو  "  انہوں نے  جیسے دھیمے سےسرگوشی  کی "  اور اس کے لیے شاید یہ زندگی کا سب سی خوبصورت کومپلمنٹ تھا  کیوں کہ وہ جانتی تھی کہ اس کے باپ کے معیار پر اترنے کے ...

Dreamy

Image
perfect pair of dreamy shoes

دھند 7

وہ بستر پر پڑی کراہ رہی تھی اور  گھر میں اس کے شوہر کی دوسسری شادی کے تذکرے ہو رہے تھے . کیوں کہ زیب گل نے اس تین سالہ شادی میں شادی خان کو ایک بھی اولاد نہیں دی تھی،  کیا اولاد ہونا نہ ہونا عورت کی ذمے داری ہے؟ کیا عورت کی زندگی کا مقصد شوہر کو خوش رکھنا ، استعمال ہونا  اور بچے پیدا کے جانا ہے؟  کیا عورت اپنا کوئی انفرادی وجود، سوچ اور زہن نہیں رکھتی؟ کیا اسے اپنی صلاحیتوں کو استمعال کرنے کا کوئی حق نہیں؟ کیا وہ صرف ایک پتلی ہے جس کے دھاگے کھینچ کر رکھے جاتے ہیں اور پھر اپنی مرضی سے ہلاے  جاتے ہیں؟   کتنا سچ کہتی تھی بڑے ہسپتال کی ڈاکٹرنی، ہمارے معاشرے میں عورت کی کوئی مرضی نہیں ہوتی، اسے صرف استمعال کیا جاتا ہے، بوجھ سمجھ کر ایک کندھے سے اتار کر دوسرے کندھے پر ڈھو دیا جاتا ہے ، کاش  میں کچھ پڑھی لکھی ہوتی تو اس ڈاکٹرنی کی طرح گھر چھوڑ کر اپنی الگ زندگی گزار  سکتی  اسے آج زینیا شاہ کی بڑی کمی محسوس ہو رہی تھی، شاید جہاں دکھ سانجھے ہوں وہاں احساس کے بندھن اور گہرے ہو جاتے ہیں  ===================================...

اسم مقدس

دل میں اک وحشت اندوہ جنوں ہے تو ہے  اب یہاں اسم مقدس کا فسوں ہے تو ہے  ورنہ یہ عشق کوئی دکھ ہو قیامت جیسا  وہ تو اس دکھ میں قیامت کا سکوں ہے تو ہے 

To set free

Image
Setting someone free is not easy and specially if it involves love. It may take your heart out to let your beloved set free. Not even knowing if there is any return or it is the farewell. But then this is how life tests you with your true emotions and false belief.

Reassurance

And  at times the shaky nerves and dizzy head need only a reassuring warm hug to calm down