Posts

ہجرتیں

 زرد پتے شام پھر بکھرا گئی سانس لیتی ہجرتیں ہیں دور تک

آیت وصل پڑھی

 کوئی تعویذ نہیں چلتا دمِ ہجر کہ یوں جادو ٹونے کا اتارا نہیں ہونے والا پہلی پہلی وہ اذیت ہی مجھے کافی ہے اب مجھے عشق دوبارہ نہیں ہونے والا آیتِ وصل پڑھی اور پلایا پانی اب مرے دل کو خسارا نہیں ہونے والا ‏مجھ سی پاگل کو اشارہ نہیں ہونے والا خاک ہے خاک ستارا نہیں ہونے والا تھوڑا تھوڑا ہی میسر رہے کافی ہے مجھے وہ مرا سارے کا سارا نہیں ہونے والا چند لمحوں کی رفاقت ہے مرے کاسے میں اس محبت پہ گزارا نہیں ہونے والا

کسی کی آنکھ جو پر نم

 کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کو اگر چہ گفتگو مبہم نہیں ہے سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے یہ بستی ہے ستم پر ور دگاں کی یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے کنارا دوسرا دریا کا جیسے وہ ساتھی ہے مگر محرم نہیں ہے دلوں کی روشنی بجھنے نہ دینا وجودِ تیرگی محکم نہیں ہے میں تم کو چاہ کر پچھتا رہا ہوں کوئی اس زخم کا مرحم نہیں ہے جو کوئی سن سکے امجد تو دنیا بجز اک بازگشتِ غم نہیں ہے امجد اسلام امجد

محبت ہمیشہ

محبت کے لئے محنت. نہیں کرنا پڑتی یہ تو ہو جاتی ہے جو حجت اور محنت کرکے حاصل ہو وہ کچھ بھی ہو سکتا ہے محبت نہیں جو کچھ عرصہ کی دوری کے بعد ماند پڑ جائے وہ محبت کیسے ہو سکتی ہے  یہ تو جبینوں پہ ثبت ہو جانے والا، دلوں کو ہمیشگی والے رنگوں میں رنگ دینے والا، وقت سے ماورا کر دینے والا، روح کو تسخیر کر لینے والا وہ احساس ہے جو جسم کی روح سے علیحدگی کے بعد بھی روح کو تنہا نہیں ہونے دیتا. 

If love was

If love was a thing I would have  Mended it If love was a breath I would have  Held it If love was a tear  I would have  Stopped it If love was a name  I would have  Re-whispered it If love was a raindrop I would have  Preserved it But love was you And I couldn't  Hold you back. 

فراق

فراق وہ شب جس کو تم نے گلے سے لگا کر مقدس لبوں کی حسیں لوریوں میں سُلایا تھا سینے پہ ہر روز لمبی کہانی سنا کر وہ شب جس کی عادت بگاڑی تھی تم نے وہ شب آج بستر پہ اوندھی پڑی رو رہی ہے ۔۔۔۔۔ گلزار 

Breathlessness

When you can't breathe In this Pandemic  Its alarming  But you may not know When you can't breathe  Because your breaths were  Linked to someone you love.  And you lose that link Your every breath hurts And it's more grave than a pandemic.