جذبے
میں لکھتی رہوں اور مزید لکھتی رہوں انگلیاں تھک جائیں گی لفظ گم جائیں گے مگر وہ جذبے اور خیال جو میرے دل میں تمہارے لیے بستے ہیں تحریر نہیں ہو پائیں گے ایک عمر کا سفر طے کرکے آج تنہا یہاں سے پلٹ کر دیکھنا کتنا جان لیوا مرحلہ ہے جذبے تو وہی ہیں مگر راہیں ایک سی نہیں