جذبے

 میں لکھتی رہوں 

اور مزید لکھتی رہوں 

انگلیاں تھک جائیں گی 

لفظ گم جائیں گے 

مگر وہ جذبے اور خیال 

جو میرے دل میں 

تمہارے لیے بستے ہیں 

تحریر نہیں ہو پائیں گے 

ایک عمر کا سفر طے کرکے

آج تنہا یہاں سے پلٹ کر دیکھنا 

کتنا جان لیوا مرحلہ ہے 

جذبے تو وہی ہیں مگر 

راہیں ایک سی نہیں 


Comments

  1. یہ زندگی عجیب ہے نا ۔ کبھی راہیں ایک سی نہیں ہوتیں تو کبھی جذبے ایک سے نہیں ہوتے مگر جب یہ سب ایک سے نہیں ہوتے تو کیا ہوا - کچھ تو سکھا گئے اور کچھ تو - - - - -

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ڈر لگتا ہے

Mustansar Hussain Tarar . (A gesture of gratitude on 75th birthday)