Posts

Showing posts from June, 2023

کچھ لوگ

 کچھ لوگ ہماری منت و مراد ہوتے ہیں  تہجد کی آنسو بھری مناجاتوں کا صلہ وہ صلہ جو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ ملے گا بھی کہ نہیں  کچھ لوگ کعبہ میں لگائ گئ صدا ہوتے ہیں  اور ہر رات میں سونے سے پہلے مانگی جانے والی دعا خدا سب کی دعا قبول کرے  اور دُکھی دلوں کو سر شار کرے  آمین

Un- fathomed

Whispered through passing wind, one endless quiet night, A part of me still waits for You Across the thousand miles, The world of my secret self remained icy numb,for My silent whispers returned back, Unfelt, unheard, un-fathomed. Nazish Amin #silentwhispers

ہونا نہ ہونا

 جب ہونا نہ ہونا برابر ہے تو نہ ہونا ہر وقت محسوس کیوں ہوتا ہے ؟ جب نہیں ہو تو بالکل نہیں ہونا چاہیے  پھر یہ ہر وقت یاد کیوں چلی آتی ہے  ہر لمحہ موجودگی کا گمان کیوں ہوتا ہے  آنکھیں راہ کیوں تکتی ہیں  یہ ہونا اور نہ ہونا برابر کیسے ہو سکتا ہے ؟

That pain

 Life is so unpredictable  I suffered from one of the most horrible pains today  And it almost killed me  And now , looking back I feel Yes physical pain can kill you  But at least you recover from it  The pain that our souls go through  Never stops And we never recover from it 

رائیگانی

 کبھی کبھی ہم کچھ غیر ضروری باتوں اور غیر اہم لوگوں میں الجھ کر اپنی زندگی کا کتنا قیمتی وقت اور اہم ترین لوگوں کو کھو دیتے ہیں  اور اس کا احساس ہمیں بہت دیر سے ہوتا ہے  ہم اپنے آپ کو ہمیشہ صحیح سمجھنے کے زعم میں آگے بڑھتے جاتے ہیں اور ہمارا ساتھ دینے والے لوگوں کا ہاتھ ہمارے ہی ہاتھ میں نہیں رہتا  اور جب بہت مدت کے بعد اس کا احساس ہوتا ہے تب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے  ہم چاہیں بھی تو اس رائیگانی کا مداوا نہیں کر سکتے 

June 10, 2023

   Allah I trust your process  But it hurts too much  It hurts too bad 

فراز

  چلو وہ عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے پہ کیا کریں ہمیں‌ اک دوسرے کی عادت ہے تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع میں آئینہ ہوں‌ مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے ترے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے یہ خود اذیتی کب تک فراز تو بھی اسے نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے

A drive

 I have found the best solitude in a lonely car drive  Where I can shed unstoppable tears  And no one can see

کہانی

زندگانی کا دکھ سمجھتے ہو؟ رائیگانی   کا   دکھ   سمجھتے   ہو   ؟ جس   میں   راجہ   نہیں   ہے   رانی   کا اس   کہانی   کا   دکھ   سمجھتے   ہو   ؟ کیسی دکھ بھری کہانی ہے یہ زندگی کاش اس کے انجام کا علم پہلے ہوتا 

ایک نام

 اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا نام ہی آپ کی آنکھیں بھگونے کے لیے کافی ہوتا ہے  کیونکہ وہ صرف ایک نام نہیں ہوتا وہ ایک دنیا ہوتی ہے جو آپ سے دور کر دی گئ ہوتی ہی  کیونکہ وہ ایک ربط ہوتا ہے جس سے آپ کی سانس جڑی ہوتی ہے 

Muharram

 My life is all gloomy and dark = Black Now I understand, what Muharram is all about Darkness and sadness, all around. I am in a state of Muharram.

میڈیٹیشن

 آج صبح کی میڈیٹیشن میں  سکون کی تلاش میں  جب آنکھیں بند کیں  تو پلکوں کے اس پار کی دنیا  میں  صرف ایک شبیہ تھی صرف ایک چہرہ تھا