ہر چمکتی قربت میں اک فاصلہ دیکھوں
کون انے والا ہے کس کا راستہ دیکھوں
شام کا دھندہلکا ہے یا اداس مامتا ہے
بھولی بسری یادوں سے پھوٹ تی دعا دیکھوں
لہر لہر پانی میں ڈوبتا ہوا سورج
کون مجھ میں در آیا اٹھ کے آئینہ دیکھوں
لہلہاتے موسم میں تیرا ذکر شادابی
شاخ شاخ پہ تیرے نام کو ہرا دیکھوں
ندا فاضلی
Comments
Post a Comment