صبر کرنے والے لوگ
زندگی میں بہت زیادہ صبر کرنے والے لوگ
چھوٹی چھوٹی باتوں اور خوشیوں کے لیے تر سے ہوے لوگ
زبان بندی کے دکھ سے گزرنے والے لوگ
محبت سے خالی زندگی میں رہ کر محبتوں کے خواب بننے والے لوگ
سسک سسک کر ترس ترس کر وقت کے ہاتھوں ستم زدہ لوگ
جنہوں نے بچپن سے بڑے ہونے تک کبھی اپنی پسند کی چیز کی فرمائش تک نہ کی ہو کہ کہیں کسی کو برا نہ لگ جائے
ان لوگوں کی زندگی میں اچانک سے خوابوں کی تکمیل ہوتی دکھائ دینے لگے
اچانک سے بے غرض محبتوں کی برسات ہونے لگے
کوئ ایسا رشتہ بن جائے جہاں صبر نہ کرنا ہو
جہاں جیسا چاہو وہی سب موجود ہو
اور جہاں ہمیشگی کے وعدے ہوں
اور جہاں صرف سچ ہو اور جھوٹ کا سایا تک نہ ہو
اس خواب میں شکن آجائے
اس رشتہ میں ملاوٹ ہو جائے
جہاں امید کی جائے کہ اس تبدیلی ہر آپ صبر کریں
لوگ بدل جائیں
رویہ بدل جائیں
اور وہ انسان جو ہمیشگی کی خوشی اس ایک صرف اسی ایک رشتہ میں پا رہا تھا وی ششدر رہ جائے
وہ اس ایک تعلق میں ہی تو صبر اور برداشت نہیں کرسکتا
کوئ معمولی سی تبدیلی بھی نہیں سہ سکتا
پھر اس کے پاس صرف ایک راستہ بچتا ہے
اس رشتے سے دستبردار ہونے کا راستہ
اپنی خوشیوں کو دفن کر دینے کا راستہ
جیتے جاگتے موت کو قبول کرنے کا راستہ
ایسے لوگ پھر اپنے جسم کو زندہ رکھ پاتے ہیں
ان کی روح مر چکی ہوتی ہے
Comments
Post a Comment